مائیکروسافٹ نے دنیا بھر میں ڈاؤن سائزنگ کی : بیرسٹر عقیل ملک

Published On 15 July,2025 07:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ مائیکروسافٹ نے صرف پاکستان نہیں پوری دنیا میں ڈاؤن سائزنگ کی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عقیل ملک کا کہنا تھا کہ حکومت محفوظ معاشی مائیگریشن کو ترجیح دے رہی ہے، ہم تو چاہتے ہیں دنیا پاکستان کی لیبر فورس کو ترجیح دیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ معاشی بحرانوں میں زیادہ انٹرسٹ ریٹ نے بڑی صنعتوں کو نقصان پہنچایا، انرجی بحران اور پیسے کی تنزلی عروج پر تھی جن کے باعث ہماری صنعتی ترقی متاثر ہوئی، لارج سکیل مینیوفیکچرنگ صنعت میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے، جب ڈیمانڈ ہوگی تو سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا، ڈیمانڈ کم ہو گی تو صنعت پر اسکا اثر آئے گا۔

وزیر مملکت قانون انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے انٹرسٹ ریٹ 22 فیصد سے کم کر کے اب 11 فیصد تک کر دیا ہے، پیسے کو ڈالر کے مقابلے میں مستحکم رکھا ہے، ہم نے پالیسی اقدام اٹھائے تا کہ تجارتی ڈیفیسٹ کو کم کیا جا سکے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ہم امپورٹ کو کم سے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے سفارتی تعلقات بہتر کئے اور خطے میں ان ممالک سے بات چیت کی جہاں ہماری اشیاء کی مارکیٹ مل سکے، مینیوفیکچرنگ کے لئے جو مال درکار ہوتا ہے۔ ہم نے وہ کمپی ٹیٹو داموں پر لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کئی ممالک کے ساتھ مختلف انڈسٹریز میں ایم او یوز سائن کئے، انجینئرنگ گڈز پر ریورس انجینئرنگ کو ترجیح دے رہے ہیں تا کہ لوکل صنعت کو ترقی مل سکے، یہ اقدامات معاشی مواقع پیدا کریں گے، موبائل مینیوفیکچرنگ، ای وی پالیسی میں بہتری لائے ہیں۔