بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اختلافی بیانات دینے سے روک دیا

Published On 14 July,2025 09:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنماؤں کی بیان بازی کا معاملہ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اختلافی بیانات سے روک دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عالیہ حمزہ اور شیخ وقاص اکرم سے رابطہ کیا، انہوں نے کہا کہ پارٹی فورم موجود ہے مسائل فورم پر ڈسکس کریں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی رہنما کو شکایت ہے تو مجھے بتائیں، شکایات من و عن معاملہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھ دوں گا۔