سندھ حکومت نے 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

Published On 07 August,2025 11:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے 9 اگست بروز ہفتہ صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت نے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے تمام دفاتر، تعلیمی ادارے 9 اگست کو بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 3 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے منعقد کی جاتی ہیں۔