سندھ پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، ایک ڈاکو گرفتار، 14 زخمی

Published On 05 August,2025 08:49 pm

سکھر: (دنیا نیوز) ایس ایس پی سکھر کی سربراہی میں پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف تین روز سے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

سکھر پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو گرفتار کر لیا، 14 ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ایس ایس پی سکھر کے مطابق پولیس کا تین روز سے بچل شاہ سعید آباد اور باگھڑجی کے کچے میں آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن ڈاکو رحیم پھلپوٹو، کشمیری جتوئی، بورو جتوئی اور آصف پھلپوٹو گینگ کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ اب تک ڈاکوؤں کے 20 سے زائد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے، ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے اور امن و امان کی صورتحال بحال ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔