کوئٹہ: (دنیا نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ 12 کی عدالت میں ڈیگاری قتل کیس میں نامزد سردار شیر باز ساتکزئی اور شریک ملزم محمد بشیر پیش کیا گیا۔
عدالت نے ڈیگاری قتل کیس میں نامزد سردار شیر باز ساتکزئی سمیت 2 ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر جیل منتقل کر دیا۔
ڈیگاری قتل کیس کا مرکزی ملزم مقتولہ بانو بی بی کا بھائی جلال خان تاحال گرفتار نہ ہوسکا، پولیس نے ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کے بعد 11 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
دوہرے قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سیف اللہ ترین نے کی، پولیس نے دہرے قتل کیس میں نامزد قبائلی سردار شیز باز ساتکزئی اور بشیر احمد کو 14 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔