کراچی : (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فرخ رضا کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی 2 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔