لورالائی :(دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے لورالائی میں اتفاقیہ گولی چلنے سے بہن جاں بحق ، بھائی زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دلخراش واقعہ مبینہ طور پر پستول صاف کر نے کے دوران پیش آیا جہاں اتفاقیہ گولی چلنے سے بہن موقع پر دم توڑ گئی جب کہ پستول صاف کرنے والا بھائی خود بھی زخمی ہو گیا۔
دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والی لڑکی کی لاش اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمی کا علاج ومعالجہ جاری ہے جب کہ واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئیں۔