کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن مزدور میں ہوٹل پر فائرنگ سے ایک نوجوان موقع پر جبکہ دوسرا ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے دونوں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک نوجوان کی شناخت 28 سالہ حبیب اللہ اور دوسرے کی 25 سالہ وہاب کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو ذاتی رنجش پر قتل کیا گیا ہے، اصل حقائق مکمل تفتیش کے بعد معلوم ہوں گے۔