کراچی بار کا خواجہ شمس الاسلام کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے دو دن کا الٹی میٹم

Published On 02 August,2025 06:23 pm

کراچی:(دنیا نیوز) سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے معاملے پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا۔

اگر 48 گھٹنوں میں خواجہ شمس الاسلام کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار نہیں ہوئے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج ہو گا، جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ شمس الاسلام کے کیس میں ملزمان کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا۔