لاہور: (ویب ڈیسک) چوہنگ میں 4 اوباشوں نے شوہر کے سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ مدعی نے بتایا کہ میں اہلیہ کے ہمراہ کھیتوں میں چہل قدمی کیلئے نکلا تھا۔
مقدمہ مدعی کے مطابق 3 افراد جن کی عمریں 18 سے 28 سال ہیں نے اہلیہ سے زیادتی کی، تینوں نے فون کرکے ایک اور شخص کو بھی بلا لیا اور پھر چاروں نے میرے سامنے زیادتی کی۔
متاثرہ خاتون کے شوہر نے مزید بتایا کہ ملزم اسے باندھ کر تشدد بھی کرتے رہے، پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔