اوکاڑہ: دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

Published On 31 July,2025 08:51 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) دوگروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے نواحی علاقہ 32 تو ایل میں پیش آیا جہاں دو مسلح گروپوں میں تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ سے 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ۔

مزید برآں سی سی ڈی کی ٹیموں نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔