کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں کمسن لڑکے کو سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
واقعہ گلشن معاری کے علاقے محمد پور سوسائٹی میں پیش آیا، 8 سالہ محمد رمضان گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ذاتی رنجش کی بنا پر پیش آیا جبکہ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے دوران شور مچانے پر گولی مارنے کا بتایا جا رہا ہے۔