شہر قائد سے میاں بیوی اور بچے کی لاشیں برآمد

Published On 30 July,2025 05:00 pm

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد سے میاں بیوی اور بچے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق گھگر پھاٹک کے قریب سے میاں بیوی اور بچے کی لاش ملیں ، مقتولین میں 45 سالہ عبدالمجید، 40 سالہ سکینہ اور بچہ عبدالنبی شامل ہیں، تمام افراد کو تیز دھار آلے کے ساتھ قتل کیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ میاں بیوی اور بچے کا قتل ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتاہے، مقتولین کا تعلق بلوچستان کے ڈسٹرکٹ لسبیلہ سے بتایا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں مرنے والے تمام افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کردی گئیں جب کہ پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔