شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل

Published On 29 July,2025 07:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول گلزار ہجری کے علاقے میں چائے کے ہوٹل پر کام کرتا تھا، موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا، واقعے میں ملوث دو ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد کر لیا گیا، رواں برس ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی۔