پولیس کا کچہ کے علاقے میں آپریشن، 4 مغوی بازیاب، چھینی گئی 225 بھینسیں برآمد

پولیس کا کچہ کے علاقے میں آپریشن، 4 مغوی بازیاب، چھینی گئی 225 بھینسیں برآمد

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور کے کچہ کریمینلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں ڈاکوؤں کے ٹھکانے سے 4 مغویوں بحفاظت بازیاب کرا لئے گئے، راجن پور پولیس نے مغویوں سے چھینی گئی 225 بھینسیں بھی برآمد کر لیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈاکوؤں کے ٹھکانے نذر آتش کر دیئے، ڈاکوؤں نے چند روز قبل رحیم یار خان، راجن پور سے ملحقہ کچہ ایریا سے 4 افراد کو اغوا کیا تھا اور 225 بھینسیں چھین کر اندرون کچہ فرار ہوگئے تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ برآمد کی گئی بھینسوں کی مالیت چار کروڑ روپے سے زائد ہے، راجن پور پولیس نے آپریشن میں کچے کے ڈاکوؤں کے 3 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا۔