پشاور: (دنیا نیوز) مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ نواحی علاقے داؤد زئی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے گاڑی میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں فضل امین پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔