کراچی: (دنیا نیوز) ابوالحسن اصفہانی گلشن ویو تھانہ سچل کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق مقابلے کے دوران دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم میٹرول تھانہ مبینہ ٹاؤن میں واردات کر رہے تھے، پولیس پہنچی تو فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان سچل کے علاقے میں زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔