کراچی سے لاشیں ملنے کا واقعہ، لڑکی اور لڑکے کی شناخت ہوگئی

Published On 29 July,2025 03:07 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کلفٹن چائنا پورٹ سے 2 لاشیں ملنے کا واقعہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ لڑکی کی ثناء اور لڑ کے کی ساجد کے نام سے شناخت ہوگئی تعلق گوجرانوالہ سے تھا، لڑکی ثنا کے اغوا کا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج ہے، مقدمے میں ساجد اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا، دونوں کے قتل میں ممکنہ طور پر کوئی قریبی عزیز ملوث ہے۔

گوجرانوالہ پولیس نے مقتولہ ثناء کے بھائی وقاص کو حراست میں لے لیا اور مزید تفتیش شروع کردی گئی۔