حیدرآباد: (دنیا نیوز) بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کروڑوں روپے کے فراڈ کی وارداتوں میں ملوث خواتین کا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ نسیم نگر پولیس نے نجی بینک کے عملے کی شکایت پر کارروائی کی، مختلف بینکوں سے 6 کروڑ سے زائد کی رقم کے فراڈ میں ملوث 3 خواتین کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار خواتین نے جعلی شناخت پر بینک اکاؤنٹس کھلوا کر فراڈ کیا، مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید انویسٹی گیشن کی جارہی ہے۔