راولپنڈی: (دنیا نیوز) تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں جرگہ کے حکم پر شادی شدہ خاتون کے قتل کا معاملہ میں اہم پیش رفت ہوئی۔
مقتولہ سدرہ عرب کی لاش کو قبرستان لانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے اگئی، فوٹیج میں مقتولہ کی نعش کو لوڈر رکشہ میں قبرستان لاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، بارش کے باعث مقتولہ کی لاش کو سرخ ترپال سے ڈھانپا گیا ہے۔
فوٹیج میں لاش کو لاتے وقت ایک درجن سے زائد لوگوں کو موقع پر دیکھا جاسکتا ہے، رکشہ لوڈر میں پڑی لاش سے سرخ ترپال کو اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے، مقتولہ سدرہ عرب کو 17 جولائی کو جرگہ کے حکم پر قتل کیا گیا تھا۔
مقتولہ کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد رکشہ میں قبرستان لایا گیا، مقتولہ سدرہ عرب کو دفن کرکے قبر کے نشانات مٹائے گئے تھے۔