پشاور: موٹرسائیکل سوار ملزموں کی گاڑی پر فائرنگ، پولیس افسر سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 06 August,2025 03:21 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے نواحی علاقے درمنگی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاعات پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں، پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کے محرکات تاحال سامنے نہ آسکے، تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی، لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔