ساہیوال: سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

Published On 06 August,2025 09:07 am

ساہیوال: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال میں انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد حاکم علی کا تعلق تحصیل سنجھورو ضلع سانگھڑ سے ہے، ملزم کے قبضے سے نفرت انگیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشتگرد شہریوں کو کالعدم تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہا تھا، سی ٹی ڈی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔