حب: (دنیا نیوز) ایکسائز اینٹی نارکوٹکس بلوچستان اور پاکستان نیوی نے ساحلی علاقے کنڈ ملیر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 20 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔
ایکسائز حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 600 کلوگرام حشیش، 200 کلوگرام آئس اور 8 ہزار غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں، یہ منشیات سمندری راستے سے بین الاقوامی منڈیوں میں سمگل کی جا رہی تھیں۔
برآمد شدہ منشیات کو قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ایکسائز اینٹی نارکوٹکس حکام نے نیوی کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی مشترکہ کارروائیاں منشیات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔