کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس پر سمجھوتہ ممکن نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارت کو سیز فائر پر مجبور کردیا، امید ہے بھارت پاکستان سے شکست پر سبق حاصل کرے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق جینے کا حق دیا جائے، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔