کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔
شہر قائد میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس سال یوم آزادی کو بھارت کے خلاف جنگ میں جیت کے جشن کے طور پر منایا جائے، ہندوستان کے خلاف جنگ اور بیانیے کے میدان میں تاریخی کامیابی اس یوم آزادی کی سب سے بڑی خوشی ہوگی۔
انہوں نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کرے۔
قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں صنعت و تجارت کے وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔