دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی، عدم مساوات کا مقابلہ ملکرکرنا ہوگا: بلاول بھٹو

Published On 09 July,2025 05:14 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ، دہشت گردی،موسمیاتی تبدیلی عدم مساوات جیسے چیلنجز کا مقابلہ مل کرکرنا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس ‘ پر پیغام د یتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کا قیام پاک بھارت اقوام کا مشترکہ مشن ہے، پاکستان اوربھارت کی نئی نسل تاریخ کی زنجیریں توڑ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت، جنگ، بدمعاشی کا مقابلہ نئی نسل کرے گی، دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی عدم مساوات جیسے چیلنجز کا مقابلہ مل کرکرنا ہوگا، ہمارا مستقبل تنازعات نہیں، پرامن بقائے باہمی،تعاون،خوشحالی سے جڑا ہونا چاہیے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کے ذریعے اپنا مقدمہ بھارتی عوام کے سامنے رکھنے سے نہیں ڈرتا۔