بلاول بھٹو سے پی پی رہنماؤں کی ملاقات، کامیاب سفارتی دورے پر مبارکباد دی

Published On 24 June,2025 08:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے مختلف رہنماؤں نے ملاقات کی اور کامیاب سفارتی دورے پر مبارکباد دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پی پی پی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی، اراکین سینیٹ اور پارٹی عہدیداران نے ملاقات کی، ملک بھر سے تعلق رکھنے والی پی پی پی قیادت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکا، برطانیہ اور یورپ کے کامیاب سفارتی دورے کی مبارک باد دی۔

بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی رہنماؤں کے درمیان زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور پی پی رہنماؤں کے درمیان بجٹ سے متعلق صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری سے نیئر بخاری، ہمایوں خان، شیری رحمان، ندیم افضل چن، راجہ پرویز اشرف اور محمد علی شاہ باچہ نے ملاقات کی، شجاع خان، قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، مرتضیٰ ستی، امتیاز صفدر وڑائچ، راجہ خرم پرویز، تسنیم قریشی، فرزند وزیر و دیگر نے بھی بلاول بھٹو سے ملے۔