سندھ میں 21 لاکھ موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ گھر بنا رہے ہیں: بلاول بھٹو

Published On 15 July,2025 01:09 am

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ میں 21 لاکھ موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ گھر بنائے جا رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کا یہ پراجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ ہے، فخر ہے یہ پروگرام سندھ کے لوگوں کو دوبارہ باعزت زندگی کی طرف لا رہا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ یہ رہائشی پروگرام سندھ کے لوگوں کی زندگیاں بحال کررہا ہے، ہم اپنے وعدے روٹی، کپڑا اور مکان کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔