اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ضلع ژوب میں مسافر بسوں سے 9 پنجابی شہریوں کے اغوا اور سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں کو بسوں سے اتار کر قتل کرنا بزدلی اور بربریت کی انتہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس کھلی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیں گے اور بے گناہ شہریوں کے خون کا حساب لیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت پورا پاکستان اس دہشت گردانہ واقعہ کی مذمت اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کے لیے متحد ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اس سانحے میں شہید ہونے والے شہریوں کے خاندانوں کے غم میں مجھ سمیت ہر پاکستانی برابر کا شریک ہے۔