بھارت نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو آتش بازی ہی کافی ہے: گورنر سندھ

Published On 13 August,2025 04:58 am

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان اور پاکستانیوں پر میلی نگاہ ڈالی تو آتش بازی ہی کافی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارت کے 6 طیارے ہی نہیں گرائے تمہیں دنیا میں رسوا بھی کیا، آج نریندر مودی کو بتا دیا ہم کتنا بارود رکھ کر بیٹھے ہیں۔

چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا آج آتش بازی میں بازی لے گئے، آج بھارت کو بھی پتہ چل گیا آتش بازی آتش فشانی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔