ایم کیوایم پاکستان کا سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل پرعدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Published On 12 September,2025 06:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیوایم پاکستان نے سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل پرعدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے شہری مسائل اورعوامی مشکلات کےازالے کیلئے قانونی چارہ جوئی کی ہدایت کر دی۔

ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد میں اس سلسلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں قانونی اقدامات پر مشاورت مکمل کر لی گئی۔

اجلاس میں لیگل ایڈ، گریجویٹ فورم، مرکزی ذمہ داران اور منتخب نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں جلد شہری تنظیموں اور اہم شخصیات کو فیصلے پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔