کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی کامیابی کے خلاف دائر آزاد امیدوار عباس حسنین کی الیکشن پٹیشن خارج کر دی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق خواجہ اظہار الحسن کے اعتراضات منظور کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 144 فور سی پر عملدرآمد نہ کرنے کا معاملہ 45 دن گزر جانے کے بعد درست نہیں کیا جا سکتا۔
ٹریبونل نے قرار دیا ہے کہ الیکشن پٹیشن کی نقول دیگر امیدواروں کو فراہم کرنے کے بعد حلف نامہ جمع کروانا ضروری ہے جس پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث پٹیشن خارج کی جاتی ہے۔