لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ نے بھارت کے لیے امیگریشن پالیسی میں نرمی کی تردید کر دی۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر 100 رکنی وفد کے ہمراہ بھارت کے دورے پر پہنچ گئے، بھارت روانگی سے قبل برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ ویزا معاہدے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوگی، یہ منصوبے کا حصہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ دورہ آزاد تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہے جو ہم پہلے ہی طے کر چکے ہیں، تجارتی معاہدے میں ویزا کا کوئی کردار نہیں ہے۔