غزہ امن معاہدے کی تاریخی کامیابی پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں: فاروق ستار

Published On 14 October,2025 12:51 am

کراچی: (دنیا نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے کی تاریخی کامیابی پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج کا دن فلسطینی عوام کے لئے ایک تاریخ ساز دن ہے، غزہ جنگ بندی امن معاہدہ ناصرف مسلم امہ بلکہ پوری دنیا کے امن اور فلسطینی عوام کی ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ غزہ امن معاہدے سے ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے گا جو مسلم امہ کے لئے خوش آئند ہے، غزہ امن معاہدے پر امریکی صدر، وزیراعظم پاکستان فیلڈ مارشل آف پاکستان اور عرب ممالک کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے اس معاہدے کے بعد جلد غزہ کے عوام کی بدحالی ترقی و خوشحالی میں بدلے گی۔