حیدرآباد:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں، 36 گھنٹوں میں مزید 4 شہریوں کی جان لے لی۔
ذرائع کے مطابق رواں ماہ ڈینگی سے جاں بحق افراد کی غیر سرکاری تعداد 18 ہوگئی، لطیف آباد یونٹ نمبر 4 کے حافظ کاشف اور یونٹ نمبر 9 کے ساجد قریشی ڈینگی کے سبب جاں بحق ہوئے۔
اِسی طرح پکا قلعہ گلی نمبر 9 کی رہائشی بتول اور مہر علی کے سجاد انصاری بھی ڈینگی میں مبتلا ہو کر جانبر نہ ہوسکے، ڈینگی کا شکار زیادہ تر مریض نجی ہسپتالوں میں زیرِ علاج تھے۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے کسی ہلاکت کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔



