سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کو قانون کا سامنا کرنا پڑیگا: وزیراعلیٰ سندھ

Published On 28 October,2025 01:37 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سرنڈر کرنیوالے ڈاکوؤں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے 72 ڈاکوؤں نے سرنڈر کیا ،سزا ضرور ملے گی، بدامنی کی لہر کو کنٹرول کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہو گئے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائیٹیشن سسٹم کا افتتاح کردیا، انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن سے ٹریفک کا نظام بہت بہتر ہوگا، کراچی سے آغاز کیا ہے، 1100 کیمروں سے نگرانی کی جائیگی، اس وقت 10 ہزار سے زائد ہیوی وہیکلز پر ٹریکرز لگے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ 30 کلومیٹر سے زائد رفتار پر چالان کیا جائیگا، بتایا گیا اوور سپیڈ پر 20 ہزار روپے چالان ہوگا، مہینے میں صرف ایک بار کیا جائیگا، ایسا نہیں ہونا چاہئے ایک دن چالان ہو اور 29 دن اوور سپیڈ کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی غلطی کا احساس ہونے پر چھوڑ دیا جائیگا، دوسری غلطی پر پہلا چالان بھی ادا کرنا پڑے گا۔