میرپور خاص: (دنیا نیوز) بچے کی تلاش کیلئے میر پور خاص گئی خاتون ہوس کا نشانہ بن گئی۔
میرپور خاص میں ایس ایچ او نے خاتون سے مبینہ زیادتی کر ڈالی، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا، ایس ایچ او کو معطل کر دیا، وزیر داخلہ سندھ کے احکامات پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی، تفتیش ڈی ایس پی اسلم جاگیرانی کے سپرد کر دی گئی۔
سب انسپکٹر میر خادم معطل ہونے کے بعد روپوش ہوگئے، ڈی آئی جی کے حکم پر سب انسپکٹر میر خادم کیخلاف اپنے ہی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا، متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر مہران تھانے کا اے ایس آئی گرفتار کر لیا گیا، معطلی بھی ہوگئی۔
فیصل مہر پر ایس ایچ او کی سہولت کاری کا الزام ہے، خاتون پنجاب سے اپنے بچے کی تلاش میں میر پور خاص گئی تھی۔



