شادی کی تقریب میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

Published On 26 October,2025 07:14 am

بنوں: (ویب ڈیسک) بنوں میں شادی کی تقریب میں موسیقی پروگرام کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بنوں کے علاقے نار جعفر میں پیش آیا جہاں رات گئے شادی کی تقریب میں موسیقی جاری تھی اور ڈی جے میوزک پر خواجہ سرا رقص کر رہے تھے کہ اس دوران خواجہ سرا کو چھیڑنے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔

اس دوران اسلحے سے لیس دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں حق اور 8 زخمی ہوگئے، جاں حق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے بھی 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔