شکار پور: سرینڈر کرنے والے 5 ڈاکو انسداد دہشتگردی عدالت پیش، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Published On 25 October,2025 05:22 pm

شکارپور:(دنیا نیوز) سرینڈر پالیسی کے تحت ہتھیار ڈالنے والے 5 ڈاکو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیے گئے۔

ہتھیار ڈالنے والے 5 ڈاکوؤں کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا، پیش کیے گئے ملزمان میں محرم تیغاٹی، کرم الدین تیغاٹی، فرید تیغاٹی، شہمیر تیغاٹی اور گلزار تیغاٹی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ پانچوں ملزمان طویل عرصے سے سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں اشتہاری اور روپوش تھے، سرینڈر کرنے کے بعد ملزمان سے تفتیش کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا،جب کے ڈاکو حضورو عرف حضور بخش تیغاٹی کو فورتھ سول جج شکارپور کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت نے کارروائی مکمل ہونے کے بعد پانچوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر ضلع جیل شکارپور منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے۔