جرائم میں 70 فیصد کمی آئی، کسی بدمعاش کو ریڈ لائن عبوری نہیں کرنے دینگے: آئی جی پنجاب

Published On 25 October,2025 01:17 am

لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد کمی آئی، کسی بدمعاش کو ریڈ لائن عبور کرنے کی اجازت دی نہ دیں گے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ڈی کے آنے کے بعد کئی کئی دن کرائم نہیں ہوتا، سی سی ڈی نے شوٹر مافیا کے خلاف ایکشن لیا، متحرک گینگز کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ہورہی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا مشورہ ہے آپسی دشمنیوں والے صلح کر لیں، جن کی جان کو خطرہ ہے وہ ملک سے باہر جا سکتے ہیں، دشمنی کی بنیاد پر کسی شخص کو لائسنس نہیں مل سکتا، گھروں کی چھتوں پر مورچے بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

سہیل ظفر چٹھہ نے مزید بتایا کہ پنجاب میں ماہانہ قتل 1300 سے کم ہو کر 800 رہ گئے، قتل کے جرائم 49، گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں 62 فیصد کم ہوئیں۔