کوہاٹ: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے سونے کی کان کے باہر ڈیوٹی پر مامور 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ شکردرہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ سے سونے کی کان پر ڈیوتی دینے والے دو چوکیدار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔



