کراچی: (دنیا نیوز) ساحل پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار گھریلو ملازم نے لاکھوں روپے کی چوری کا اعتراف کرلیا، ملزم گزشتہ 8 سال سے مدعیہ کے گھر میں ملازم تھا، ملزم نے نقد رقم، سونا، ڈالر اور قیمتی سامان چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقد رقم برآمد کرلی، برآمدگی میں سونے کے بسکٹ اور 2 لاکھ 27 ہزار روپے شامل ہیں، ملزم نے چوری کی رقم سے جائیداد اور گاڑیاں خریدنے کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹس اور جائیداد کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، ملزم کو مزید تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔



