کراچی: (دنیا نیوز) جیکسن کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ہلاک ملزمان گاڑی میں سوار افراد سے لوٹ مار کی کوشش کررہے تھے کہ اچانک پولیس ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان سے اسلحہ بھی ملا ہے، ملزمان ٹریفک جام کے فائدہ اٹھا کر شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔