لیاقت پور: (دنیا نیوز) ڈکیتی کرکے فرار ہونے والے 3 ڈاکوؤں میں سے 2 ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔
عوام نے ڈاکوؤں کی درگت بنائی اور سر کے بال کاٹ دیئے، ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے کہ عوام نے پکڑ لیا۔
واقعہ تھانہ شیدانی شریف کے علاقے ہیڈ ملکانی میں پیش آیا، پولیس نے ڈاکوؤں کو تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کردیا، مزید کارروائی جاری ہے۔