سرگودھا میں معذور والدہ کی موجودگی میں 19 سالہ لڑکی اغوا

Published On 22 October,2025 04:06 am

سرگودھا: (دنیا نیوز) فالج زدہ معذور والدہ کی موجودگی میں اس کی 19 سالہ بیٹی اغوا کرلی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق گاؤں 144 شمالی کا رہائشی عمر حیات اسلام آباد میں محنت مزدوری کرتا ہے، 19 سالہ حفظہ کا نکاح جھنگ کے رہائشی وسیم کیساتھ کر رکھا ہے مگر رخصتی نہیں ہوئی تھی، فالج زدہ ماں کی موجودگی میں 4 افراد لڑکی کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے لے گئے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ معذور ماں چیخ و پکار کرتی رہی مگر ملزم لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے، سلانوالی پولیس نے 4 نامزد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مغویہ کی تلاش کے لئے چھاپے مار رہے ہیں، ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔