سرگودھا میں ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے زیادتی

Published On 01 November,2025 04:50 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں میں ملزموں نے ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے زیادتی کر دی۔

پولیس کے مطابق 2 ڈاکو رات کی تاریکی میں محنت کش کے گھر میں داخل ہوئے، ایک ڈاکو نے برقعہ پہن رکھا تھا۔

ملزمان نے 10 تولے طلائی زیورات، 3 لاکھ روپے لوٹ لیے، ملزمان گھر میں موجود 2 خواتین سے زیادتی کے بعد فرار ہو گئے۔

سرگودھا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، جلد گرفتار کر لیں گے۔