سرگودھا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہری کی جان لے لی

Published On 14 November,2025 12:41 am

سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

کوٹ مومن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےامجد گوندل کو قتل کیا، قتل کے بعد ملزم فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، مقتول کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ قتل کا واقعہ پرانی دشمنی معلوم ہوتا ہے تاہم تمام پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں، ملزموں کو جلد پکڑنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔