دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

Published On 03 January,2026 11:19 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) شاہپور کے گاﺅں کنڈان میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 1 شخص جاں بحق 4زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جھگڑا ایک دوسرے کے خلاف ٹک ٹاک بنا کر اَپ لوڈ کرنے پر شروع ہوا جو شدت اختیار کر گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مسعود کنڈان کے نام سے ہوئی۔

سرگودھا پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔