سرگودھا: پانچویں کلاس کی طالبہ سے اوباش کی زیادتی

Published On 22 October,2025 12:53 am

سرگودھا: (دنیا نیوز) پانچویں کلاس کی طالبہ سے گاؤں کے اوباش شخص نے زیادتی کر ڈالی۔

پولیس حکام کے مطابق 11 سالہ ایمان فاطمہ گاؤں رتہ پور ریحان مدرسہ سے چھٹی کرکے گھر جارہی تھی، گاؤں کے رہائشی ہاشم نامی ملزم طالبہ کو زبردتی پکڑ کر غیر آباد پلاٹ میں لے گیا اور طالبہ سے زیادتی کر ڈالی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ شور شرابہ ہونے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، بچی کے والد محنت کش عدنان کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں۔