سرگودھا: (دنیا نیوز) سپیشل آپریشنز سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 2 سال سے مطلوب قتل کا اشتہاری گرفتارکر لیا۔
آر پی او کے مطابق سجن خان نے اپریل 2023ء میں معمولی تلخ کلامی پر نعیم دلدار کو قتل کیا تھا، قتل میں ملوث ملزم کے دیگر ساتھی پہلے ہی گرفتار کر کے جیل بھجوائے جا چکے ہیں۔
آر پی او نے مزید بتایا کہ سجن خان غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم تھا، سپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم نے انٹرپول کے تعاون سے ملزم کو گرفتار کیا۔